فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلادکمیٹی فیصل آباد کے سیکرٹری انفارمیشن ملک اکبر قادری کے مطابق 14اگست بروز جمعرات بروز صبح10:00بجے چوک گھنٹہ گھر میں یوم آزادی کے حوالہ سے ایک تقریب زیر صدارت حاجی منیر احمد نورانی منعقد ہورہی ہے جس میں علماء کرام مشائخ عظام تنظیمات اہلسنت کے رہنمائوں سمیت سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین اور تاجر رہنما تشریف لائینگے۔ انہوں نے اہل فیصل آباد سے کہا کہ وہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے تشریف آوری فرمائیں۔ مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری شیخ قدیر ظہیر نے میلاد کمیٹی کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے ۔ صبح دس بجے سے پیشتر اپنی تشریف آوری یقینی بنائیں۔ اللہ پاک پاکستان کو سلامت رکھے۔




