پشاور (سپورٹس نیوز) یونیورسٹی آف لاہور نے پشاور بورڈ گرائونڈ میں کھیلے گئے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمنز فٹبال چیمپیئن شپ کے فائنل میں ویمن یونیورسٹی لاہور کو 1-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اسلامیہ کالج پشاور کے ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کے زیر اہتمام ہونے والے 5 روزہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8 جامعات کی ٹیموں نے حصہ لیا۔




