یونیورسٹی طالبہ کی پھندا لگی لاش برآمد

اسلام آباد (بیورو چیف)اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق طالبہ کی لاش تھانہ رمنا کے علاقہ جی ٹین اتوار بازار کے قریب سے ملی ہے، طالبہ جی ٹین میں رہائش پذیر تھی، دن دو بجے گھر سے نکلی تھی۔پولیس کے مطابق بتایا گیا کہ طالبہ نے امریکا جانے کے سلسلے میں ایجنٹ کو 50 لاکھ روپے ادا کیے تھے، طالبہ کو فراہم کردہ دستاویزات جعلی ہونے پر وہ شدید ذہنی دبا کا شکار تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں