فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین نے 10سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو عمر قید اور5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید قید سخت بھگتنا ہو گی، استغاثہ کے مطابق چار سال قبل ملزم محمد محمود الرحمان نے چک جھمرہ کے علاقہ میں کم سن بچی(ن) کو اغوا کرنے کے بعد اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، چک جھمرہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم محمود الرحمن کو عمر قید اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔




