100طلبہ سے کم تعداد والے سکول ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

لاہور ( بیو رو چیف )دسمبر میں 100 سے کم تعداد والے مزید سکولوں کو ٹھیکے پر دیدیا جائیگا ،اڑھائی ہزارکے قریب سکولوں کوفیزتھری کے ذریعے ٹھیکے پر دیا جائے گا،فیز ون میں 5863اورفیز ٹومیں4453سکولوں کوٹھیکے پردیاگیاتھا،فیز ون اورٹومیں پرائیویٹ آنرز کی جانب سے واپس کیے سکول آئوٹ سورس ہونگے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ ابھی تک 10 ہزار سے زائد سکولز آئوٹ سورس کیے جاچکے ہیں،پنجاب میں کل 13 ہزار سکول آئوٹ سورس کیے جانا ہیں،باقی سکولز کو آئوٹ سورس کرنے کیلئے دسمبر میں فیز تھری کا آغاز کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں