14افسران کے تقرر و تبادلے

لاہور(بیوروچیف)پنجاب حکومت نے 14افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ساجد اقبال کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ،ڈائریکٹر جنرل پیرا ملتان ( صدر) کی ڈسپوزل پر موجود محمد افضل کو اسسٹنٹ کمشنرجتوئی،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نشتر رحمان لودھی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے،اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سال محمد نوید حیدر کو اسسٹنٹ کمشنر پتوکی،اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ مس غزالہ اصغر کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال،تقرری کے منتظر مس ثمینہ بشیر کو اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ،اسسٹنٹ کمشنر گوجرہمحمد ریاض کو ایس اینڈجی اے ڈی رپورٹ کرنے،اسسٹنٹ کمشنر سمندری قمر محمود منج کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ،اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ عدنان عاطف کو اسسٹنٹ کمشنر سمندری،سیکشن آفیسر ویلفیئر IIایس اینڈ جی اے ڈی مس غلام فاطمہ کو اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ،اسسٹنٹ کمشنر چکوال ارسلان سکندر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے، اسسٹنٹ کمشنر ( ہیڈ کوارٹر) لاہور محمد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر چکوال،اسسٹنٹ کمشنر بھکر غلام محی الدین کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے جبکہ ڈائریکٹر جنرل پیرا کی ڈسپوزل پر موجود آفاق چوہدری کو اسسٹنٹ کمشنر بھکر تعینات کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں