کمالیہ(نامہ نگار)ضلعی صدر قومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی خالد پرویز میکن اور ڈسٹرکٹ چیئرمین قومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری ندیم دانش نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 14 اگست یومِ آزادی کا دن ہمیں ہر سال عزم و استقلال، قومی یکجہتی اور آزادی کی عظیم نعمت کی قدر کا احساس دلاتا ہے ۔ یہ دن ہمیں اس جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آبا اجداد نے ایک آزاد اور خودمختار وطن کے لیے دیں۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں جشنِ آزادی محض رسمی تقریبات تک محدود رکھنے کے بجائے قومی جوش و جذبے ، اتحاد اور ذمہ داری کے ساتھ منانا چاہیے ، تاکہ نئی نسل کو بھی پاکستان کے قیام کی حقیقی تاریخ اور مقاصد سے روشناس کرایا جا سکے ۔ اس موقع پر انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ قومی پرچم لہرائیں، شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں اور اپنے کردار سے وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی اور امن کے فروغ میں حصہ ڈالیں۔دونوں رہنماں نے کہا کہ آزادی کی حفاظت اس وقت ہی ممکن ہے جب ہم باہمی رواداری، برداشت اور اخوت کو فروغ دیں اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔




