2بھائیوں نے تار کاٹ کر بجلی کا پول اکھاڑ لیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) 2سگے بھائیوں نے مبینہ طور پر بجلی کی تاریں کاٹ کر لوہے کا قیمتی پول اکھاڑ لیا،پولیس کے آنے پر فرار ہو گئے،اہل علاقہ کا الزام علیہان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود سیم نالہ محلہ رضا آباد میں 2افراد نے سیڑھی لگا کر بجلی کی تاریں کاٹ کر لوہے کا قیمتی پول اکھاڑ لیا۔ حاصل ہونیوالی ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ الزام علیہان سیڑھی لگا کر بجلی کی تاریں کاٹ رہے ہیں۔ پرائیویٹ افراد کی جانب سے بجلی کی تاریں کاٹ کر پول اکھاڑنے کی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس کے آنے پر دونوں افراد بجلی کا پول اور اتار چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ فرار ہونیوالے افراد کی شناخت اکرام اور عمران پسران شریف ساکنان رضا آباد کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے لوہے کا پول اور تاریں قبضہ میں لے لی ہے۔ اہلیان علاقہ نے حکام بالا مطالبہ کیا ہے کہ فرار ہونیوالے الزام علیہان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں