2خطرناک ڈاکو مبینہ مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی کیساتھ ستیانہ روڈ ملکھانوالہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں دہشت کی علامت دو ریکارڈ یافتہ ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر مارے گئے جبکہ ان کے تین ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ان کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی لائلپور ٹائون کے انچارج صدیق چیمہ اور سی سی ڈی اقبال ٹائون کے انچارج علی اکرام گورائیہ نے ستیانہ روڈ ملکھانوالہ کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں پڑے تھے جن کی شناخت نوخیز عرف موٹا سکنہ گلشن رحیم ٹائون جڑانوالہ روڈ اور حسنین عرف چنٹو ڈان ولد امتیاز سکنہ214ر۔ب ڈھڈی والا کے نام سے ہوئی جنہیں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے، مارے جانے والے ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں بھی دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے جبکہ ان کے تین ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے، پولیس نے نعشیں ہسپتال منتقل کر کے ان کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں