2روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر میں شروع ہوگئی

چنیوٹ(نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آل پاکستان دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر مسلم کالونی میں مفتی محمد حسن لاہور کے درس قرآن سے بڑی عقیدت کے ساتھ شروع ۔ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں شمع رسالت کے پروانے، کارکنان ختم نبوت اور اسلامیان پاکستان شریک ہیں ملک کے طول و عرض سے کارکنوں کے بسوں، ویگنوں اور بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلے پہنچ چکے ہیں مسلم کالونی کی فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور ختم نبوت زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی ہے کانفرنس کے داخلی راستوں پرخوش آمدید کے استقبالیہ بینرز آویزاں ہیں۔پولیس انتظامیہ نے پنڈال کے ارد گرد ملحقہ سڑکوں کو خاردار تاروں سے بند کیا ہوا ہے اور سیکورٹی کے پیش نظر متعدد چیک پوسٹیں بھی قائم کردی ہیں رضاکاران ختم نبوت نے پنڈال اور اسٹیج کے ارد گرد سیکورٹی حصار بنارکھا ہے پولیس انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایک ہزارسے زائدپولیس افسران واہلکار فول پروف سیکورٹی پر ممورہیں داخلی مقامات پر واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے شرکا کی مانیٹرنگ کے لیے نصب ہیں مخصوص انٹری پوائنٹس، واک تھرو گیٹس اور فزیکل سرچنگ کے بعد شرکا کو قطاروں میں پنڈال جانے کی اجازت ہو گی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماں مولانا عزیزالرحمن جالندھری،مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا قاضی احسان احمد،مولانا عزیزالرحمن ثانی،مفتی محمد راشد مدنی،مولانا عبد الحکیم نعمانی اور کانفرنس کے عمومی نگران مولانا محمد انس اورمولانا توصیف احمد نے کہا کہ شرکا کانفرنس کے لیے فری ڈسپنسری، ریسکیو 1122کی سہولت، کنٹرول روم، میڈیکل کیمپ، شکایات سیل،ٹریفک پلان، قیام گاہیں مہمانان خصوصی،انفارمیشن ڈیسک،میڈیا سیل روم،نیوز ڈیسک،سیکورٹی پلان کیمپ،فوڈ اینڈ واٹر سپلائی،رہائش اور استقبالیہ جیسے بیسیوں شعبوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔کانفرنس کی متعدد نشستوں سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پیر حافظ ناصرالدین خاکوانی، صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد، خانقاہ سراجیہ کندیاں کے سجادہ نشین صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد،جمعیت علما پاکستان کے صاحبزادہ مولانا ابوالخیرمحمد زبیر، مولانا اویس نورانی، خواجہ مدثرمحمود تونسوی، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مولانا سید ضیا اللہ شاہ بخاری، نامور روحانی شخصیت مولانا قاضی ارشدالحسینی،میاں محمد اجمل قادری، مولانا محب اللہ خان لورالائی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ان کے علاوہ مولانا خواجہ عبد الماجد صدیقی، مولانا قاضی ظہور الحسین اظہر، مولانا پیر عبدالرحیم نقشبندی، مولانا زاہدالراشدی، مولانا قاری عزیزالرحمن رحیمی، مولانا مفتی محمدطیب،مولانا قاری محمد یسین رحیمی، مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا قاضی مشتاق احمد،مفتی شہاب الدین پوپلزئی، مولانا قاری اکرام الحق، مولانا محمد اشرف علی راولپنڈی، مولانا مفتی عبدالرشید صاحب، مولانا سائیں عبد المجیب صاحب بیر شریف، مولانا مفتی محمد اعجاز مصطفی، مولانا قاضی ابوبکر جہلم، مولانا فضل الرحمن درخواستی، محمد عبد اللہ حمید گل،سمیت متعدد مذہبی جماعتوں کے قائدین اور زعما ملت خطاب کریں گے۔دریں اثنا کانفرنس کے مختلف اجلاسوں سے عالمی مجلس تحفظ نبوت کے مبلغین مولانا قاضی احسان احمد، مولانا محمد اسحاق ساقی، مولانا فقیر اللہ اختر،مولانا محمدقاسم رحمانی،مولانا طارق معاویہ،مولانا عبد الحکیم نعمانی، مولانا عبدالستار گورمانی، مولانا عبد الرشید غازی، مولاناعابد کمال، مولانا محمد طیب فاروقی، مولانا عبد النعیم،مفتی خالد میر،مولانا محمد مختار،مولانا محمد ابرار شریف،مولانا حمزہ لقمان، مولانا خالدعابد، مولانا وسیم اسلم، مولانا محمد اقبال ساقی، مولانا عنایت اللہ، مولانامحمد حسین ناصر، مولانا محمدعارف شامی، مولانا تجمل حسین، مولانا عبدالرزاق مجاہد،مولانا محمدقاسم سیوطی،مولانا محمد حنیف سیال، مولانا محمد ساجد، مولانا نعیم لاثانی،مولانا محمد اویس،مولانا ارشاد فاروقی، مولانا محمد عثمان شاد،مولانا شرافت علی،مولانا سمیع اللہ، مولانا عتیق الرحمن، مولانا محمد عرفان بزیزی،مولانا عبد الباسط علوی، مولانا سلیمان معاویہ، مولانا محمد آصف معاویہ،مفتی محمد سلطان،مولانا محمد یونس سمیت دیگر خطبا اور ممتاز علما کرام اور شعرا عظام خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں