2طالب علموں کے قاتل کو سزائے موت،13لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج محمد ارشد نے تھانہ سمن آباد میں دو طالب علموں کے قاتل کو سزائے موت، 13لاکھ جرمانہ ، دیت ، ارش ادا کرنے کی سزا کا حکم سنا دیا ،استغاثہ کے مطابق 4مئی2022ء کو تھانہ سمن آباد کے علاقہ نثار کالونی میں مشتعل مجرم بلال اکرم اعوان نے فائرنگ کر کے دو طالب علموں عبداللہ ولد اشتیاق اور عبداللہ ولددلبر کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ، سمن آباد پولیس نے مجرم بلال کو گرفتار کر کے چالان مکمل کر کے عدالت کو بھجوایا تو فاضل جج نے سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر مجرم بلال کو دوہرے قتل پر سزائے موت اور مجموعی طور پر 10لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا، جبکہ زیر دفعہ324 ت پ کے تحت مجرم کو 5سال قید، 5ہزار روپے جرمانے کی سز اسنائی گئی، اور طاہر لطیف کو زخمی کرنے کی پاداش میں 2لاکھ روپے بھی ادا کرنا ہو گا، 337Dت پ کے تحت مجرم کو پانچ سال قید 14لاکھ 39ہزار ارش ادا کرنے کی سزا سنائی گئی جبکہ337Fکے تحت مجرم کو 2سال قید اور 1لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں