واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے اردن میں ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں میں اپنے 2فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونیکا اعتراف کر لیاہے۔سینٹ کام کے مطابق 17جولائی کو اردن میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور اس کے اتحادی دستے ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے خلاف دفاع کر رہے تھے کہ اس دوران 2امریکی فوجی ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک امریکی فوجی تاحال لاپتا ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ 4 امریکی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے اردن کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا، تاہم انہیں علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا، جب کہ معمولی زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کا بھی معائنہ کیا گیا اور وہ دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ سینٹ کا م کا کہناتھا کہ ہلاک امریکی فوجیوں کے اہلخانہ کو باضابہ طور پر اطلاع کے 24گھنٹے بعد فوجیوں کی شناخت ظاہرکی جائیگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی پاسداران انقلاب نے اردن میں امریکا کی الازرق ائیر بیس کو نشانہ بنانیکا اعلان کیا تھا۔پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ اردن میں الازرق ائیربیس کو میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، حملے میں بیس پر 2فائٹر جیٹس اور 3امریکی طیارے تباہ کیے، حملے میں بیس پر فائٹر جیٹ شیلٹرز، پارکنگ ریمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔دریں ثناء ۔واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) اردن میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکا نے ایران پرتازہ حملے کیے،حاجی آباد، بندرعباس اور قشم دھماکوں سے لرز اٹھے۔دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکا کے ایران پر تازہ حملے جاری ہیں، صوبہ ہرمزگان کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا،جہاں حاجی آباد،بندرعباس اور قشم میں زور داردھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ جزیرہ کیش کی فضائی حدود میں جنگی طیاروں کی پروازیں بھی دیکھی گئیں، سیریک شہر میں میزائل گرنے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔امریکی سینٹ کام کاکہنا ہے کہ یہ کارروائیاں اردن میں امریکی فوجیوں پر ہونے والے حملے کے جواب میں کی جا رہی ہیں،صدرڈونلڈٹرمپ نے ایران کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیتیہوئے سینٹ کام کو ”جہنم کے دروازے کھولنے” کی ہدایت دی،کہا اگر تہران معاہدے پر عمل نہیں کررہا تو امریکا کو بھی اس کی کوئی فکر نہیں، اور ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق حملوں میں 29امریکی فوجی زخمی ہوئے جبکہ متعدد ہیلی کاپٹر شدید متاثر ہوئے اور فوجی تنصیبات کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔ ایران کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں عراق کے شہراربیل میں امریکی قونصل خانے کے قریب دھماکا خیز ڈرون تباہ کیا گیا، کویت میں امریکی لاجسٹک مرکز،کیمپ اورایئربیس کے ریڈار سسٹم کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں ہینگرز اور دیگر فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ مزید برآں،ایران کا الاحمدی بندرگاہ پرموجود امریکی بحری بیڑے کو بھی نشانہ بنانیکا بھی دعوی سامنے آیا ہے،جبکہ بحرین کے شیخ عیسی ایئربیس پرایک طیارے کو نقصان پہنچنے اور انٹیلی جنس ڈیٹا سینٹر تباہ ہونیکی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔




