جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ بچیانہ اور تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود میں 2مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے بین الاضلاعی 1ڈاکو ہلاک 1زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ گلزار حسین سپرا پولیس نے دوران گشت چک نمبر 376گ ب کے قریب 3مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا مگر انہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی اور چک نمبر 581 گ ب کی جانب فرار ہو گئے تعاقب پر مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے بین الاضلاعی ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اسکے 2 ساتھی فرار ہو گئے پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت امداد حسین ساکن پنڈی چیری کے نام سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالا ڈاکو درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے ڈاکو کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس نے ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالہ کر دیا ہے جبکہ تھانہ بچیانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسکی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ہونیوالا ڈاکو بچیانہ اور ننکانہ پولیس کو مطلوب تھا پولیس تھانہ روڈالہ روڈ اور تھانہ بچیانہ نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




