گوجرہ( نامہ نگار)دومختلف واقعات میں تین نوجوان اغواء کر لئے گئے۔چک نمبر 275 ج ب کی عائشہ بی بی زوجہ عبدالغفارنے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے مو قف اختیار کیاہے کہ اس کے 21سالہ بیٹے محمد نذیر ۔ 15سالہ بھتیجے محمد یونس کونامعلوم افراد نے اغواء کر لیاہے۔چک نمبر367ج ب کے محمد عامر کے 17سالہ بیٹے محمد سلمان کونامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیااور ملزمان فرارہو گئے پولیس نے ملزمان اور مغویان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




