ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ترجمان پولیس کے مطابق ڈولفن موٹرسائیکل گشت سنہری بنگلہ کی طرف جا رہے تھے کہ سامنے سے 02 موٹرسائیکلو ں پرسوار 04کس نامعلوم اشخاص نے پولیس پارٹی کو اپنی طرف آتا دیکھ کر فوری طور پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی۔ جس پر پولیس ملازمان نے درختوں اور فصلا ت وغیرہ کی اوٹ لے کر اپنی جانیں بچائیں اور حفاظت خود اختیاری کے تحت چند ہوائی فائر کئے ۔ اسی دوران نامعلوم ملزمان قریب فصل کپاس میں داخل ہو گئے اور پولیس پارٹی پر مسلسل فائرنگ جاری رکھی ۔ جس پر بذریعہ وائرلیس میسج کر کے مزید نفری طلب کی گئی۔ فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر چیک کیا گیا تو حیدر نواز ولد محمد نواز قوم گادھی سکنہ چک 184 گ ب حال مقیم چک 259 گ ب اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مضروب پایاگیا ۔ جسکو برائے علاج معالجہ RHCرجانہ بھجوایا گیا۔




