2ٹرینیں بحال کرنے پر وزیر ریلوے کو خرا ج تحسین

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلویز بابو مسافر ٹرین اور ساندل ایکسپریس کو دو ہفتے بعد بحال کر دے گا،لاہور سے لالہ موسی جانے والی بابو مسافر ٹرین کو 20اگست کو بحال کر دیا جائے گا۔ملتان سے براستہ جھنگ، سرگودھا جانے والی ساندل ایکسپریس بھی21اگست سے چلا دی جائیگی۔ دونوں ٹرینیں کرونا کی وبا کے سبب بند کر دی گئی تھیں۔پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے بابو اور ساندل ایکسپریس کی بحالی پروزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف عام پاکستانیوں کو سستی سفری سہولت میسر ہوگی بلکہ ریلوے کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے وزیر یلوے سے شیخ رشید کے دور کی تمام بند ٹرینوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے پاکستان کا سب سے بڑا رفاعی و فلاحی ادارہ ہے۔ یہ ادارے عوام کو سہولیتیں فراہم کرنے کے ہوتے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اس قومی رفاعی و فلاحی ادارے کو خصوصی توجہ دیتے ہوئے معقول مالی پیکیج کا اعلان کا مطالبہ کیا۔حکومت نے ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ پریم یونین کے مطالبہ اور مسافروں کے پر زور اصرار پر ریلوے مفاد میں کیا گیا ہے۔ رواں سال مزید ٹرینیں بحال کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں