200امریکی فوجی اسرائیل پہنچ گئے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں امریکا کے200فوجی اسرائیل پہنچ گئے ہیں ۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی غزہ نہیں جائیں گے بلکہ وہ قطر، مصر اور ترکیے کے فوجیوں سے تعاون کریں گے۔امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے میں مقررہ حدود میں واپسی ہوئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے غزہ کا دورہ کرکے اسرائیلی فوج کی واپسی کا جائزہ لیا۔ قبل ازیں امریکی سینٹکام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے بھی غزہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں کوئی امریکی فوجی داخل نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں