21سال قبل محبوبہ کے شوہر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ غازی رضوان جاوید نے 21سال قبل محبوبہ کے خاوند کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق محلہ شاہ آباد نورپور کے شاہد پرویز نے دو شادیاں کر رکھی تھیں وہ اپنی دوسری بیوی کشور رانی کے پاس رہائش پذیر تھی کہ اسکی پہلی بیوی خدیجہ جو کہ شادی سے خوش نہ تھی، 23جون 2005ء کو خدیجہ بی بی نے جاوید کیساتھ ناجائز مراسم استوار کر لئے اور خدیجہ بی بی نے اپنے آشنا جاوید وغیرہ کو طلاق لینے کیلئے بھیجا تو ان میں تلخ کلامی ہو گئی تو ملزمان نے گلے میں تار ڈال کر شاہد پرویز کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گیا تھا۔ عرصہ سے پولیس کی نظروں سے اوجھل رہا۔ تاہم ایس ایچ او سرگودھا روڈ نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر جاوید کو گرفتار کیا تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنی محبوبہ خدیجہ سے ملکر اس کے شوہر شاہد پرویز کو قتل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں