28واں بکرا، بچھڑا،اونٹ میلہ،پہلے انعامات گوجرانوالہ کے جانوروں نے جیت لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 28 ویں انٹر نیشل بکرا، بچھڑا، اونٹ میلہ میں گجرانوالہ کے بکرے بچھڑے اونٹ کی نمایاں پوزیشن لاکھوں روپے کے نقد انعامات ٹرافی جیت لی زرعی یونیورسٹی اسٹیڈیم میں چیف آ رگنائزر انٹر نیشنل گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن چوہدری عطا محمد گجر کی زیر سرپرستی اس سالانہ میلے میں فرخ اعجاز کے244کلو گرام ہیوی ویٹ بکرے نے پہلا انعام7لاکھ روپے 236 کلو بکرے نے دوسراانعام 3 لاکھ روپے اور انہی کے216 کلو وزنی بکرے نے دوسراانعام ایک لاکھ روپے بھی جیت لیاوزنی بچھڑے کے مقابلے میں فرغ اعجاز کے1405 کلوبچھڑے نے پہلا چوہدری عاطف کے 1335 کلو بچھڑے نے دوسراوراسد بٹ لاہورکے1320 کلو بچھڑے نے تیسرا انعام جیتا فرخ اعجازکے 1527 کلو اونٹ نے پہلا ان ہی کے 1510 کلواونٹ کودوسرا جبکہ عادل چھٹہ کے 1465کلو اونٹ کو تیسرا انعام دیاگیا وزنی ٹیڈاکراس بکرا مقابلہ میں عمران آ ف ملتان 120 کلو پہلی سہیل مگسی کے 114کلوکودوسری جبکہ عمران ملتان کے108 کلوٹیڈاکراس نے تیسری پوزیشن حاصل کی وزنی چھترے کاپہلا انعام عمران مچھلی والے فیصل آباد کے209کلو چھترے دوسرا ملک بلال لاہور کے188 کلوکے حصے میں آ یا وزنی دنبہ ملک سعد کا213کلو پہلے ان ہی کے202 کلو دوسرا جبکہ ملک بلال کے200کلو دنبہ کو تیسرے انعام کا حقدار قرار دیاگیا وزنی بھینسا مقابلہ میں علی مہر کے1120کلو کو پہلے فرخ اعجاز کے1070 کو دوسرے اورحاجی اکرم سدھو پورہ1020کلو کو تیسرا انعام دیا گیا’ صحت مند وزنی اور خوبصورت بکرا بچھڑا اونٹ چھترا دنبہ سالانہ مقابلوں میں گوجرانولہ کے زبیر جنجوعہ کے خوبصورت بلیک بکرے نے پہلا احمد ذیشان کے بکرے نے دوسرا اورعبدالرحمان کے خوبصورت بکرے نے تیسرا انعام جیت لیا خوبصورت بچھڑا کاپہلا انعام فرخ اعجاز کے سلطان دوسرا محمد منیر کے مکھن اور تیسرا انعام اسد بٹ تیٹر کیٹل لاہور کے بادل نے جیت لیا خوبصورت اونٹ کی پہلی پوزیشن فرخ اعجاز کے اونٹ مرشد دوسری عادل چھٹہ کے فخر پاکستان اور تیسری پوزیشن شیخ فواد کے خوبصورت اونٹ فخر فیصل آباد نے حاصل کی چیئرمین انٹرنیشنل گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن چوہدری عطا محمد گجرنے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان دوست نفع بخش پالتو جانوروں کی بہتر پرورش کی ترویج اور حوصلہ افزائی کیلئے صحت مند وزنی اور خوبصورت بکرا بچھڑا، اونٹ ،چھترا دنبہ بھینسا مقابلوں کا اہتمام ایک مثبت اقدام ہے جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے جانوروں کے مالکان کو گرانقدر نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ دیئے جاتے ہیں شائقین کی بڑی تعداد ان مقابلوں کو دیکھنے آ تی ہے جبکہ ملک اور بیرون ممالک سے لوگ ان مقابلوں میں شرکت کیلئے اپنے پالتو جانور لیکر آ تے ہیں انہوں نے مقابلوں کے انتظامات کیلئے آ رگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اوریونیورسٹی انتظامیہ کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ان سالانہ مقابلوں کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت خوش آئند اور حوصلہ افزا اور باعث فخرہے انشااللہ مستقبل میں مزید بہتر اور منظم انداز سے ان مقابلوں کا انعقاد یقینی بنایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں