3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

کراچی (بیوروچیف) سکھر سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ۔ سکھر سے کراچی جانے والی146ڈاون سکھر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے سبب ڈاون ٹریک بندہوگیااور ٹرینوں کی آمدو رفت متاثرہورہی ہے۔ بوگیاں اچانک ڈی ریل ہونے کے دوران مسافر سوتے ہوئے بوگیوں سے گر گئے اور چندمسافر معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے کا عملہ طلب کرکے بوگیوں کی بحالی کا کام شروع کردیاگیاہے اورٹریک کی بحالی میں چار گھنٹے لگیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں