3روز میں ڈیزل 20.69 پٹرول 11.32روپے مہنگا

اسلام آباد (بیوروچیف) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر رد و بدل عوام پر بھاری پڑ گیا ہے، صرف 3روز میں ڈیزل20 روپے 69پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ڈیزل کی قیمت تین دن میں 354.35روپے سے بڑھ کر 375.4 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جب کہ پٹرول تین روز کے دوران مزید 11 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا۔گزشتہ تین روز میں صرف ایک بار پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے کمی ہوئی، پٹرول کی فی لیٹر قیمت تین دن میں 315.80 سے بڑھ کر 327.12 روپے ہو گئی۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈیزل 31 روپے 5 پیسے مہنگا کیا گیا تھا جب کہ پٹرول 5 روپے 44 پیسے مہنگا کیا گیا تھا،مجموعی طور پر 6 دنوں میں ڈیزل 52 روپے 19 پیسے مہنگا کیا گیا جب کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 دن میں 16 روپے 76 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں