3رکنی موٹر سائیکل چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر کھوکھر نے 3رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت حراست میں لیکر دوران تفتیش ملزمان سے 12موٹر سائیکلیں برآمد کرکے 14لاکھ روپے مالیت کی ریکوری کر لی ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ عرفان اپنے ساتھیوں رفیق اور غلام مصطفی ملکر وارداتیں کرتے تھے پولیس نے دوران تفتیش گینگ کے ارکان سے 13 مقدمات میں 12 عدد موٹر سائیکلیں برآمد کی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کی گرفتاری سے علاقے میں چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے پولیس ڈکیتی راہزنی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کیخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے موٹر سائیکل چور گینگ کی گرفتاری پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے پولیس تھانہ سٹی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں