3سالہ بچی کی المناک موت،رات بھر جانور نعش کو نوچتے رہے

ڈجکوٹ(نامہ نگار) تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ261ر۔ ب میں اڑھائی سالہ بچی کی المناک ہلاکت، کھال سے ملنے والی نعش کو جانوروں نے نوچ ڈالا، پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔علاقہ میں کہرام ، بچی کے والدین غم سے نڈھال ہو گئے، پولیس ذرائع کے مطابق66ج ب کے رہائشی ایوب کی تین سالہ بیٹی ام ہانیہ والدہ کے ہمراہ گرمیوں کی چھٹیاں گذارنے ننھیال 261ر۔ب کے عبدالحمید کے گھر آئی ہو ئی تھی،گذشتہ شام ام ہانیہ لاپتہ ہو گئی اور گھر کے باہر کھال میں گر کر جاں بحق ہو گئی،لواحقین رات بھر تلاش کرتے رہے ، مسجدوں میں اعلانات بھی کروائے آج صبح کھال کے آخر سے بچی کی نعش ملی، جس کے جسم کو رات بھر جانور نوچتے رہے۔ بچی کی ہلاکت کی خبر سن کر ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں