3سال کی سزا پانیوالے سابق MPAجنید ساہی گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سانحہ 9 مئی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزا پانے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی نے تھانہ سول لائن میں گرفتاری دے دی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جنید افضل ساہی کو 3سال کی سزا سنائی تھی۔ تاہم وہ عدالت میں موجود نہیں تھے۔ سزا کے وقت کمرہ عدالت میں موجود نہ ہونے پر مفرور تھے۔ جنہوں نے گزشتہ روز تھانہ سول لائن میں گرفتاری دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں