اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک میں تقریباً 3 لاکھ 66ہزار ایچ آئی وی کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال نے ملک بھر میں بالخصوص بچوں میں ایچ آئی وی/ایڈز کے کیسز میں اضافے سے متعلق توجہ دلا نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قومی صحت نے کہاکہ بعض علاقوں میں ایچ آئی وی کے پھیلا کی بڑی وجہ سرنجز کا بار بار اور غیر محفوظ استعمال رہا۔مصطفی کمال نے بتایا کہ یو این ڈی پی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 3 لاکھ 66 ہزار افراد ایچ آئی وی کا شکار ہیں، جبکہ ملک بھر کے اے آر ٹی سینٹرز میں 84 ہزار افراد رجسٹرڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2020 میں 37 ہزار افراد کی اسکریننگ کی گئی تھی، جبکہ 2026 میں یہ تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 72 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔




