3لاکھ 81ہزار سے زائد افراد کی حج رجسٹریشن

اسلام آباد(بیوروچیف) وزارت مذہبی امور نے کہا ہے 2027 سے 2030 تک حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3لاکھ81ہزار سے تجاوز کر گئی۔ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج رجسٹریشن کے بعد اگلا مرحلہ جلد آنے والا ہے اس لئے حج 2027 کے خواہشمند افراد16 نومبر 2027 تک کا کار آمد پاسپورٹ تیار رکھیں۔ترجمان نے حج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی اشتہارات سے عوام الناس کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے اس طرح کے جعلی اشتہارات کو نظر انداز کریں اور ایسے عناصر کو رپورٹ کریں۔حج سے متعلقہ معلومات کے لئے صرف اور صرف وزارت مذہبی امور کی مستند ایپس استعمال کریں اور کسی قسم کے جھوٹے پراپیگنڈا پر یقین نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں