3 ایس ایچ اوز کا تبادلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے 3تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونیوالوں میں پولیس لائن سے انسپکٹر عاصم رشید مہیس کو ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ جبکہ وہاں سے سب انسپکٹر ارسلان باری کو ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ تعینات کر دیا اور سب انسپکٹر ملک عمران کو ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد تعینات کر دیا۔ جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں