گوجرہ (نامہ نگار)شہر موڑ کے قریب سے 35سالہ شخص کی نعش برآمد ۔معلوم ہواہے کہ تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شہر موڑ کے قریب ایک نامعلوم شخص کی نعش پڑی ہے جس پرپولیس نے موقع پر جاکر اس کی نعش کو تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیااور اس کی شناخت کیلئے اعلانات کروانے شروع کر دئے تواس کی شناخت ٹوبہ روڈ کے رہائشی شانی کے نام سے ہوئی جو مبینہ طور پر نشہ کا عادی بیان کیاجاتاہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد اس کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔




