لاہور (بیوروچیف) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے مالی سال 2025-26کے دوران اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ 367ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ گزشتہ مالی سال 2024-25میں پی آر اے نے 270ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا تھا، جبکہ رواں سال 97ارب روپے زائد وصولی کے ساتھ 36فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈ کیا گیا۔ چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کے مطابق ادارے کے قیام کے بعد یہ سب سے زیادہ ٹیکس وصولی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مالی سال 2026-27کے لیے پنجاب ریونیو کا ہدف 528 ارب روپے مقرر کیا ہے۔




