فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او لنڈیانوالہ طالش عباس نے چار سال سے مفرور قتل’ ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چار سال قبل اﷲ دتہ نامی ملزم نے 629 گ ب کے قریب لوٹ مار کرتے ہوئے مزاحمت کرنے پر احسان کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور عرصہ چار سال سے پولیس کی نظروں سے اوجل رہا۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ طالش عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قاتل ڈکیت اﷲ دتہ کو گرفتار کر کے بازپرس کا عمل شروع کر دیا۔ سی پی او نے خونی ڈکیتی کے خطرناک ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔




