یوننان (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوب مغربی چین کے صوبہ یوننان میں منعقدہ آموں کے سالانہ مقابلے میں 4.16کلوگرام وزنی آم نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کنگ آف مینگو کا اعزاز اپنے نام کرلیامقابلے میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے اپنے بہترین اور غیر معمولی جسامت کے آم پیش کیے، جن کا ماہرین نے وزن، معیار اور ظاہری شکل کے حوالے سے جائزہ لیا۔سخت مقابلے کے بعد 4.16 کلوگرام وزنی آم کو سب سے بھاری قرار دیتے ہوئے مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا۔منتظمین کے مطابق مقابلے کا مقصد اعلیٰ معیار کے آموں کی کاشت کو فروغ دینا، جدید زرعی طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور مقامی آم کی صنعت کو مزید مستحکم بنانا ہے۔تقریب میں بڑی تعداد میں کسانوں، زرعی ماہرین اور سیاحوں نے شرکت کی، جہاں شرکا نے آموں کی مختلف اقسام کی نمائش دیکھی اور مقامی زرعی مصنوعات میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔




