فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا اور سی پی او تنویر حسین کی پولیس لائنز میں یاد گار شہداء پر سلامی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرمدثر رشید اور دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور سی پی او فیصل آباد نے پولیس گارد کے ہمراہ سلامی دی۔ یادگار شہداء پر پھول چڑھائے گئے اورشہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کے لیے جامع مسجد پولیس لائنز میں فاتحہ خوانی بھی کروائی گئی۔




