5اگست کو9مئی والا ڈرامہ رچانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر بیٹھ کر بھی ریاست پر چڑھائی کی باتیں کررہے ہیں ،احتجاج کرنے والے ٹولے کو پہلے کی طرح منہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جب پی ٹی آئی کی سیاست میں انٹری ہوئی ہے اس کو مخصوص ادارے کی سپورٹ حاصل تھی، پانچ اگست کوایک بارپھرریاست کوچیلنج کرنے والے بھاگنے پرمجبو ر ہوجائیںگے ۔ انہوں نے کہاکہ احتجاج کرناہر سیا سی جماعت کا جمہوری حق ہے مگر اگرکسی نے افراتفری یاریاست پرحملے کرنیکی کوشش کی توریاست سختی سے نمٹناجانتی ہے۔انہوںنے کہاکہ 5اگست کو9مئی والاڈرامہ رچانے کی ہرگزاجازت نہیں دی جاے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں