5دیہات کی بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنایا جائیگا

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122سردار خان بہادر ڈوگر کی خصوصی کاوش سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 5 دیہاتوں کی بنجر زمینوں کو نہری پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بجٹ میں 10کروڑ مختص کر دئیے گئے ہیں۔ سردار خان بہادر ڈوگر کا کہنا ہے کہ اس منصوبہ سے نہر سے 5دیہات چک نمبر 650/1,651/1,652/3653/4654/5 کی بنجر زمینوں کو سیراب کرنے کیلئے پانی کی فراہمی یقینی ہو سکے گی کسان کاشتکار خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا زراعت ملک کا اہم شعبہ ہے زراعت کو فروغ دینا وقت کا ایم تقاضا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف زراعت کو فروغ دینے کسانوں کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے زرعی آلات ادویات اور آسان قرضہ جات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے سردار خان بہادر ڈوگر کا کہنا ہے کہ عوام کے ساتھ کئے تمام وعدوں کو پورا کیا جا رہا ہے مذکورہ دیہات میں نہری پانی کی فراہمی کسانوں کاشتکاروں کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے پورا کر دیا ہے منصوبہ مکمل ہونے پر مذکورہ دیہات کی بنجرز زمینیں آباد ہونے سے زراعت کے شعبہ میں خوشحالی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں