6ماہ کے دوران بینکوں کے اثاثوں میں11فیصد اضافہ

کراچی (بیوروچیف) ملک میں بینکنگ سیکٹر کے اثاثے گذشتہ 6ماہ کے دوران 11 فیصد بڑھ گئے۔ اسٹیٹ بینک نے کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔اسٹیٹ بینک کیجانب سے جاری کردی رپورٹ جنوری تا جون 2025کی کارکردگی پر مبنی ہے، رپورٹ کے مطابق بینکنگ سیکٹر کا منافع مستحکم رہا، مالیاتی منڈیوں میں 6ماہ کے دوران اتار چڑھا رہا، بینکنگ سیکٹر شدید دبا کی صورت میں بھی مستحکم ہے۔بینکوں کے اثاثوں میں زیادہ تر اضافہ سرکاری سیکورٹیز میں سرمایہ کاری سے ہوا، ڈیپازٹس میں سترہ اعشاریہ سات فیصد اضافے سے بینکوں کا قرض پر انحصارکم ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق قرضوں کے ڈیفالٹ کا مجموعی تناسب 7.4فیصد جبکہ نیٹ بنیاد پر منفی صفر اعشاریہ پانچ فیصد رہا، رپورٹ میں کہا گیا ہے جغرافیائی کشیدگی کے سنگین خطرات کے باوجود مالیاتی نظام پر اعتماد برقرارہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں