6 ویں پنجاب ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 6ویں پنجاب ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 2025کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پنجاب کے دس ڈویژن کی ماس ریسلنگ ٹیموں نے شرکت کی۔ دفاعی چیمپئن سرگودھا ڈویژن نے چیمپئن شپ جیت لی۔ کوچ حاجی انصر اقبال اور ٹیم منیجر ڈاکٹر طارق نے ٹرافی وصول کی۔ بہاولپور کی 69پوائنٹس کے ساتھ دوسری، گوجرانوالہ کی 50پوائنٹ لیکر تیسری پوزیشن رہی۔ سرگودھا کے مرد وخواتین کھلاڑیوں نے 72 پوائنٹس حاصل کیے۔ اس موقع پر صدر پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن نواب فرقان خان’ پیٹرن ان چیف پنجاب ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن محمد ثاقب وسیم ‘ سابق ایم پی ایز میاں طاہر جمیل’ ڈاکٹر نجمہ افضل’ نیشنل چیمپئن رضوان خان’ میاں حسیب رفیق’ میاں ساجد بشیر’ منظر شاہ’ حرمین ثاقب سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں