فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حاجی سردار محمد،چیئر مین رانا طیب خاں، وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید ، سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد، نا ئب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹر ی نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے کہا ہے کہ 6 ستمبر1965پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جب پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا تھا۔ وطن کے بہادر سپوتوں نے جرات اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی اور بزدل دشمن کو سبق سکھایا۔ قوم وطن عزیز کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے یوم دفاع کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے ستمبر1965کی جنگ میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا اور جذبہ ایمانی سے لڑتے ہوئے دشمن کو شکست فاش دی۔پاک دھرتی کے بہادر سپوتوں نے بھارت کے مذموم عزائم خاک میں ملادیے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ستمبر میں ہماری افواج نے بہادری کی عظیم مثال قائم کی۔ مکار دشمن کو شکست دینے والے ہمارے ہیروز اور شہدا آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔ قوم یوم دفاع ملی جذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت اور عقیدت سے منارہی ہے۔




