لاہور( بیورو چیف) پنجاب حکومت نے 7افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری (فیسلیٹیشن )ویلفیئر ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی سلمان ظفر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر )سیالکوٹ ،محمد عارف قریشی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ(کوارٹر )اٹک ،سلیمان منشا ء کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ )چکوال ،منور حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز )خانیوال ،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ محمد ابراہیم ارباب کی خدمات پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سپرد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( سوشل سروسز) فیصل آبادمدثر ممتاز کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( میونسپل سروسز)ملتان راشد اقبال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز )فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔




