ماموں کانجن(نامہ نگار) ماموں کانجن،پولیس تھانہ ماموں کانجن نے منشیات سمیت سات مقدمات میں ریکارڈ یافتہ شخص دھر لیا’ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ماموں کانجن نے بستی رفیق آباد میں 15لڑائی جھگڑے کی کال پر کاروائی کرتے ہوئے مشتاق عرف موسی کو پکڑ لیا جب مشتاق کا کریمنل ریکارڈ چیک کیاگیا تو منشیات سمیت دیگر سات مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھاپولیس تھانہ ماموں کانجن نے مشتاق کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا اور مزید کاروائی کا آغاز کردیا




