7کروڑ مالیت کا کپڑا برآمد

سکھر (نامہ نگار)سکھر پولیس نے کارروائی کر کے 7کروڑ روپے مالیت کا کپڑا برآمد کرلیا ہے۔ایس ایس پی سکھر کے مطابق ببرلو کے قریب سے امپورٹڈ کپڑے سے بھرا ٹریلر چھینا گیا تھا۔ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے ٹریلر سے سامان نکالا اور خالی ٹریلر شکار پور میں چھوڑ دیا تھا۔ایس ایس پی کے مطابق کارروائی کے دوران 7 کروڑ روپے مالیت کا کپڑا برآمد کرلیا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق واردات میں 2 تاجر، ڈرائیور اور نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے 2 ملازمین ملوث ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں