8کروڑ70لاکھ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز کا بھلوال کی تعمیر و مرمت کا منصوبہ

سرگودھا (بیورو چیف) ایکسین بلڈنگز سرگود ھا بدر سلطان نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی سفارش ، مشیر وزیرا عظم برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ اور صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی خصوصی ذاتی دلچسپی سے گورنمنٹ گرلز کالج بھلوال کی عمارت کی مرمت و بحالی کے لیے8کروڑ67 لاکھ روپے کے خصو صی فنڈز حاصل کیے گئے ہیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی نگرانی میں اس منصوبے کا ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت کالج کی مین بلڈنگ کی مرمت و بحالی، بائونڈری وال کی ازسرنو تعمیر، خستہ حال اور خطرناک قرار دی گئی پانی کی بڑی ٹینکی کی ری کنسٹرکشن جبکہ کالج ہاسٹل کی مرمت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے تاکہ طالبات کو محفوظ اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ایکسین بلڈنگز نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر منصوبے کے دوسرے مرحلے (فیز ٹو) کا تخمینہ بھی تیار کر لیا گیا ہے، جسے آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لیے حکومت پنجاب کو سفارشات ارسال کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں