8 بازاروں میں ٹریفک مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آٹھ بازاروں میں ٹریفک کے مسائل تاجر برادری کی مشاورت سے حل کریں گے تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں ‘ون وے کی خلاف ورزی پر زیروٹالرنس ہے’ یہ لوگ نہ صرف خود کا نقصان کرتے ہیں بلکہ کئی بے گناہوں کی جانی و مالی نقصان کا باعث بنتے ہیں’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین شیخ آصف انوار کے آفس میں ڈی ایس پی ٹریفک سٹی محترمہ ارم ناز نے سپریم انجمن تاجران اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ صدر حاجی محمد اسلم بھلی’ سینئر وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ کوارڈی نیٹر / چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک ایف سی سی آئی حاجی محمد عابد’ صدر چنیوٹ بازار ملک شاہد رسول’ صدر کلاتھ مارکیٹ چنیوٹ بازار رانا اکرام اللہ خاں’ صدر فیصل آباد ہول سیل کیمسٹ ایسوسی ایشن چنیوٹ بازاررانا فاروق اعظم نارو’ چیئرمین میاں عمران’ جنرل سیکرٹری گول کریانہ بازار شیخ جاوید فاضل موجود تھے’ محترمہ ارم ناز نے کہا کہ ٹریفک پولیس تاجروں اور شہریوں کی حفاظت کیلئے دھوپ چھائوں ‘ بارش اور آندھیوں میں اپنی فرائض سرانجام دے رہی ہے جو یقینا قابل تحسین ہے’ انہوں نے موقع پر ہی آرڈر جاری کئے کہ آٹھ بازاروں میں بلاوجہ چالان نہ کئے جائیں اور تاجروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے’ اس سے قبل سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ صدر حاجی محمد اسلم بھلی’ سینئر وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ کوارڈی نیٹر / چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک ایف سی سی آئی حاجی محمد عابد نے ڈی ایس پی ٹریفک سٹی محترمہ ارم ناز کو بتایا کہ گول بازار کارخانہ بازار میں چنگ چی رکشے ٹریفک قوانین کی سخت خلاف ورزیاں کر رہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں’ اس کے علاوہ بیرون کارخانہ بازار کو بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا جو سراسر ظلم اور زیادتی ہے’ اس کے علاوہ ٹریفک وارڈن پانچ’ پانچ ہزار کے چالان کر رہے ہیں جو انتہائی ظلم ہے’ انہوں نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی فیشن بن چکا ہے’ ٹریفک وارڈن کو پابند کیا جائے کہ جو شخص بھی ون وے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے ‘ اس کے علاوہ بیرون منٹگمری بازار’ سرکلر روڈ’ ریلوے روڈ’ ہلال احمر روڈ’عید گاہ روڈ’ جھنگ روڈ’ سمندری روڈ’ کینال روڈ’ بیرون جھنگ بازار و دیگر بڑی شاہراہوں اور چوک’ چوراہوں پر وارڈن کی تعداد میں اضافہ کیا جائے’ وارڈنز کو پابند کریں کہ وہ چالانوں پر توجہ کم کر کے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے کام کریں’ اس موقع پر وفد نے پارکنگ پلازوں کی تعمیر پر بھی زور دیا’ اس موقع پر صدر فیصل آباد ہول سیل کیمسٹ ایسوسی ایشن چنیوٹ بازاررانا فاروق اعظم نارو’ جنرل سیکرٹری شیخ آصف انوار’ چیئرمین میاں عمران نے ڈی ایس پی ٹریفک سٹی محترمہ ارم ناز کی توجہ چنیوٹ بازار کی میڈیسن مارکیٹ کی طرف دلائی ‘ انہوں نے بتایا کہ چنیوٹ بازار کو بیریئر لگا کر عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا جاتا ہے جس سے میڈیسن کی سپلائی رک جاتی ہے’ ہماری استدعا ہے کہ اگر بیریئر لگانا ضروری ہیں تو گول چنیوٹ بازار سے گھنٹہ گھر تک بیریئر لگالیں تاکہ میڈیسن کی سپلائی جاری رہ سکے’ ڈی ایس پی ٹریفک سٹی محترمہ ارم ناز نے تمام مسائل سنے اور یقین دلایا کہ ان مسائل کو سو فیصد حل کیا جائے گا’ انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام میں ہم اپنے افسران کے حکم کے پابند ہوتے ہیں اس کے باوجود بھی ہم تاجروں اور دکانداروں کو ریلیف دیں گے’ خاص طور پر آٹھ بازاروں کے رہائشیوں کی نقل و حرکت کا خصوصی خیال رکھا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں