9اضلاع میں ٹرانسپورٹ کے 9میگا پراجیکٹس کی منظوری

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے ساتھ ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے لیے نو اضلاع میں میگا منصوبے شروع کرنیکی منظوری دے دی گئی، رواں مالی سال میں ہی منصوبوں پر کام کا آغاز ہوگا۔ پنجاب میں جدید سفری سہولیات کے فروغ کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا گیا،9 اضلاع میں ٹرانسپورٹ کے 9 میگا منصوبے شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی، فیصل آباد میں بس اسٹاپس و اڈوں کیلئے 3 ارب 72 کروڑ سے زائد فنڈز منظور کیا گیا،گجرات میں ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کیلئے 5 ارب 10 کروڑ کی منظوری دی گئی۔گوجرانوالہ کو سب سے زیادہ 7 ارب 44 کروڑ سے زائد کا بجٹ ملے گا،راولپنڈی، سرگودھا، ساہیوال، ملتان کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے گئے،ڈی جی خان اور بہاولپور میں بھی ٹرانسپورٹ سہولیات بہتر بنانے کا منصوبہ ہے۔ منصوبے رواں مالی سال میں شروع کیے جائیں گے،ابتدائی کام کیلئے 90 کروڑ روپے کے فنڈز فوری جاری ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں