9روز گزر گئے ،شہری کو اغوائ،تشدد کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا

جڑانوالہ(نامہ نگار) شہری کو مبینہ اغوا کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد کیخلاف 9 دن گزر جانے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے،متاثرہ خاندان کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق 9 دن قبل تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی گاں چک نمبر 77 ر-ب کے رہائشی میاں عرفان کو شہزاد،جعفر وغیرہ نے مبینہ اغوا کے بعد اپنی حویلی میں لے جا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور نیم بے ہوشی کی حالت میں پھینک دیا متاثرہ شخص کے لواحقین کا کہنا ہے کہ میاں عرفان کو الزام علیہان نے مقدمہ کی پیروی کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے میڈیکل لیگل لینے کے باوجود پولیس نے 9 دن گزر جانے کے باوجود تاحال الزام علیہان کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا ہے الزام علیہان سنگین نتائج بھگتنے کی دھکمیاں دے رہے ہیں لواحقین کا مزید کہنا ہے کہ الزام علیہان گاں میں آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں اور کسی وقت بھی بڑے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں متاثرہ شخص کے لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،آئی جی پنجاب رائو عبدالکیریم،آر پی او سہیل اختر سکھیرا،سی پی او فیصل آباد اور ایس پی ٹائون اختر وینس سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ اغوا و تشدد میں ملوث الزام علیہان کیخلاف فی الفور مقدمہ درج کرکے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں