فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عر فان منان نے کہاہے کہ9مئی کے واقعا ت میں ملوث پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سمیت تمام مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچاناضروری تھا کیونکہ سب سے پہلے پاکستان بعدمیں کوئی اورہے-جان کے نزرانے دے کرملک کی حفاظت کاکرداراداکر نے۔قومی تحفظ اور عسکر ی اداروں پرحملے کرنے والوں کوسزانہ ملتی تو ایک نئی روش پیدا ہوتی اس لئے ایسی سیاست کا راستہ روکناضروری ہیسیاست میں تشددکی کوئی گنجائش نہیں-ردعمل میں ان کاکہناتھاکہ قومی تحفظ کی علامت سمجھے جانے والے اداروں شہدا کی یادگاروں کوجلانے اور مجسموں کو زمین بوس کرنے والے کسی سہولت اور نرمی کے حقدارنہیں تھے قانون کے مطابق سزا ضروری تھی تاکہ آ ئندہ کسی کوجرات نہ سکے-انہوں نے کہاکہ سیاست میں پاکستان جغرافیائی سرحدوں کو محفوظ بنانے والوں کے ساتھ متشددسیاست کاکوئی کردار نہیں-




