اسلام آباد (بیوروچیف)حکومت رئیل اسٹیٹ ٹیکس میں کمی،ایک کنال پلاٹ پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پر غور کررہی ہے،آئندہ بجٹ سے قبل تجاویز پر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت متوقع ہے،آئی ایم ایف ٹیم بجٹ تجاویز پر مشاورت کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔حکام ایف بی آر کے مطابق 9ماہ کے دوران ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے197ارب روپے ٹیکس وصول ہوا، پلاٹس کی فروخت پرٹیکس وصولی میں 62فیصد اضافہ،137 ارب روپے وصول ہوئے،پلاٹ خریداری پر ٹیکس 16 فیصد کم ہو کر 61 ارب روپے رہ گیا،جائیداد سے منافع پر ٹیکس وصولی صرف 1.7 ارب روپے ہی رہی۔ایف بی آر کے مطابق رواں سال تنخواہ دارطبقے سے ٹیکس وصولی میں 29 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،تنخواہ دارطبقے نے اب تک 9 ماہ میں 420 ارب روپے ٹیکس اداکیا،گزشتہ سال اسی مدت میں تنخواہ دارطبقے کا ٹیکس 391 ارب روپے تھا،نائون کارپوریٹ ملازمین نے سب سے زیادہ 187 ارب روپے ٹیکس ادا کیا، کارپوریٹ ملازمین نے 134 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا،صوبائی ملازمین کا ٹیکس کم ہو کر 59 ارب روپے رہ گیا،وفاقی ملازمین نے 41 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔




