90سیکنڈ میں20کروڑ ڈالرز کے زیورات چوری

سیاٹل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں صرف 90سیکنڈ میں 20کروڑ ڈالرز مالیت کے زیورات چوری کر لیے گئے۔ واقعہ سیاٹل میں پیش آیا جہاں4نقاب پوش افراد نے دن دہاڑے ایک جیولری شاپ کے بند شیشے کے دروازے کو ہتھوڑے سے توڑ ڈالا، ایک ملزم نے ملازمین پر مرچوں والا سپرے کیا اور ٹیزر تانے رکھا جبکہ باقی 3نے ڈکیتی کی اور محض 90سیکنڈ میں 20کروڑ ڈالرز کے زیورات چوری کرلیے۔پولیس کے مطابق ڈیڑھ منٹ ٹائم میں چوروں نے دکان میں داخل ہو کر 6شو کیس توڑ ڈالے اور 20کروڑ روپے مالیت کے زیورات، ہیرے اور قیمتی گھڑیاں چرا لیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ ایک الماری میں 7سے 8لاکھ ڈالرز مالیت کی رولیکس گھڑیاں رکھی ہوئی تھیں اور دوسری میں زمرد کا ہار جس کی قیمت ایک لاکھ 25ہزار ڈالرز ہے اور ایک پلاٹینم ہیرا بھی موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں