91گ ب جگت پور میں کاشتکاروں کے لئے تربیتی نشست کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سہولت مرکز برائے زرعی تجارت (MFC) کے زیر اہتمام چک 91گ ب جگت پورفیصل آباد میں گندم کے کاشتکاروں کو گندم کی بہتر مارکیٹنگ،سٹوریج اور جدید زرعی منڈی کی معلومات تک رسائی اور بہتر منافع کے حصول کے طریقہ کار سے آگاہ کرنے کیلئے ایک خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ، نظامت معاشیات و تجارت کے افسران اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سائنسدانوں نے شرکا گندم کے کاشتکاروں کو گندم کی فصل کی درست مارکیٹنگ، اس کو ذخیرہ کرنے اور کیڑے مکوڑوں وغیرہ سے بچانے کیلئے آگاہی دی۔پروگرام کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ AMIS پلیٹ فارم کسانوں کو نہ صرف قیمتوں کا تقابلی جائزہ فراہم کرتا ہے بلکہ مارکیٹ کے رجحانات کو سمجھنے میں بھی مدد دیتا ہے جس سے ذخیرہ سازی اور فروخت کے درست فیصلے ممکن ہوتے ہیں۔ شرکا کو بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کسان اپنی پیداوار کے نقصانات میں کمی لا سکتے ہیں اور معیار کو بہتر بنا کر منڈی میں بہتر مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید برآں کسان مختلف منڈیوں کی قیمتوں کا موازنہ کر کے زیادہ منافع بخش مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں