اسلام آباد (بیوروچیف) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری ہے ، اب تک آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے 91ہزار 300درخواستیں جمع ہو چکی ہیں ۔گزشتہ روز وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بقیہ نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی 16اگست تک جاری رہے گی۔دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی ۔ سرکاری حج سکیم میں 40روزہ لانگ حج اور 25روزہ شارٹ حج پیکیج کی سہولت موجود ہے۔درخواست کے ہمراہ پیکیج کے مطابق پانچ لاکھ یا ساڑھے پانچ لاکھ کی پہلی قسط جمع کرانا لازمی ہے۔ حج واجبات کی دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی۔بیرون ملک مقیم پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد بھی درخواست جمع کروانے کے اہل ہیں۔




