لاہور (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کیلیے دستیاب ہیں۔ آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز نے پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کیلیے رجسٹریشن کروالی ہے۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساتھی بھی آج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔




